the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔12 ستمبر (اعتماد نیوز)

سعودی عرب کے حکام کا کہنا ہے کہ حرم مکی شریف میں جمعہ کے روز کرین کے ایک المناک حادثے کے نتیجے میں کم سے کم 107 افراد جاں بحق اور 230 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونے والے افراد میں 52 پاکستانی، 25 بنگلہ دیشی اور 10 بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔ -

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہری دفاع کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ "ٹیوٹر" پر جاری بیان میں اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ حادثہ خراب موسم اور تیز آندھی کے باعث اس وقت پیش آیا جب ہوا میں معلق کرین ٹوٹ کر صفا مروہ کے زیر تعمیر حصے میں آ گری۔حادثے کے وقت تیز ہوا 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی جو



کرین کے حادثے کا موجب بنی۔

تادم تحریر ملنے والی اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 230 کے لگ بھگ لوگ زخمی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید بن سرحان نے "ٹیوٹر" بیان میں بتایا کہ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر سعودی ہلال احمر، ریسکیو اور محکمہ صحت کی 15 ٹیمیں سرگرم ہیں۔

دوسری جانب مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد بن الفیصل نے کرین حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل کرتے ہوئے جلد از جلد رپورٹ طلب کی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.